جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ

بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی،حکومت نے جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کاکہنا ہے کہ بھکاری مافیا کو جیل کی ہوا دکھائی جائے گی اور قانون اپنا راستہ لیگا، پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتیوں کے کمروں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گرمی کے موسم میں ملاقاتی کمرے میں ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جائے۔آئی ڈی اے پی جیلو ں میں ملاقاتی کمرےکو ڈیزائن کرے اور تمام سہولتیں دی جائیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کی ہدایت کردی ۔

عمران خان نے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پراعتمادبڑی غلطی قرار دیدی

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا دورہ،سیکرٹری داخلہ نے جیل میں ملاقاتیوں کے کمرے، کچن، جیل ہسپتال، مرد اور خواتین کے بیرکس کا معائنہ کیا۔

نور الامین مینگل نے جیل میں کھانے کا معیار دیکھا اور فوڈ اتھارٹی کو ماہانہ سرپرائز وزٹ کی ہدایت کی۔

سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ جیلوں کے کچن میں حفضان صحت اصولوں کے مطابق فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جائیں۔پرائیویٹ کنسلٹنٹ سے جیل عملے کھانے کی تیاری اور صحت بخش پریکٹس بارے تربیت دلوانے کی ہدایت کردی ۔ڈی آئی جی کامران اور سپرنٹنڈنٹ جیل علی اکبر نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔

Back to top button