نور مقدم قتل کیس : سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں ظاہر جعفر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ذہنی حالت کا باقاعدہ معائنہ کرانے کا حکم نہیں دیا اور صرف ویڈیو ریکارڈنگ پر انحصار کرتے ہوئے سزا سنائی۔

درخواست کے مطابق ٹرائل کے دوران پیش کی گئی ویڈیوز درست ثابت نہیں ہوئیں اور نہ ہی ملزم کو وہ ویڈیوز فراہم کی گئیں۔ حتیٰ کہ ٹرائل کے دوران یہ ویڈیوز چلا کر دیکھی بھی نہیں گئیں۔ مؤقف میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا اور اس پر نظرثانی کی ٹھوس بنیادیں موجود ہیں۔

چینی برآمدات کی اجازت کس نے دی؟ پی اے سی کا حکام سے تفصیلات طلب کرنے کا مطالبہ

 

ظاہر جعفر نے اپنی درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی استدعا کی گئی تھی، مگر عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ نہیں سنایا۔

Back to top button