شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل تجربہ،جنوبی کوریا نے غیر قانونی قرار دیدیا

شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جبکہ اس میزائل تجربے کو جنوبی کوریا نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز شمالی کوریا نے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ غالباً سمندر میں کیا جانیوالا سب سے بڑا میزائل تجربہ ہے، فائر کیے جانے کے بعد یہ بیلسٹک میزائل بحیرہ جاپان کے پانیوں میں گرا۔

جنوبی کوریا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دفاعی امور کے وزیر کے مطابق اس میزائل کی رینج تقریباﹰ گیارہ ہزار کلومیٹر تھی اور یہ چھ ہزار دو سو کلومیٹر سے بھی زیادہ اونچائی سے ہوتا ہوا سمندر میں گرا

دو بچوں کے بعد جولین اسانج کی جیل میں منگیتر سے شادی

دوسری جانب شمالی کوریا کے اس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کو جنوبی کوریا نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔

Back to top button