شمالی وزیرستان،دراندازی کی کوشش کرنےوالے3 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نےپاک افغان سرحد سےخوارج کےایک گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان میں بتایا کہ خوارج کا ایک گروہ پاک افغان سرحد پر خیبر پختونخواکےضلع شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےملک میں داخل ہونےکی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےموثر کارروائی میں3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نےکہا کہ پاکستان بار بارموثربارڈر مینجمنٹ کے لیے ہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین خوارج کواستعمال نہیں کرنے دےگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نےفتنہ الخوارج کے خلاف بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور3 خوارج کو جنہم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
آصف زرداری نے قرار دیا کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ کی طرف سےجاری بیان کےمطابق وزیراعظم نے3 خوارج کوجہنم واصل کرنےپرافسران واہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر اعظم نےکہا کہ اپنے پیاروں سے دور ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسران و جوان لائق تحسین ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روزکے دوران دہشت گردی کی حملوں میں فوج اور پولیس کے تقریبا60 جوان اپنی جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے ہیں اورکئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہناہے کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتی ہیں جب بڑےپیمانےپرلوگ سیکیورٹی فورسزکاساتھ دیں۔
سینٹرفارریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز تھنک ٹینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امتیاز گل نےکہا کہ کسی بھی فوجی آپریشن کے دوران مقامی آبادی نہ صرف سماجی ڈھال کا کردار ادا کرتی ہے۔
