شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دوسرا آپریشن سپن وام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا۔
مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن ’اعظم استحکم‘ کے تحت انسداد دہشتگردی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، تاکہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
