شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4کوگرفتارکرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق11 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پرملنےوالی اطلاع کے بعددوسالی کےعلاقے میں آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کےشدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اورسیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

Back to top button