منال خان پر تنقید کرنے والوں کو نوشین شاہ کا کرارا جواب

معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اداکارہ منال خان کی جسامت اور وزن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر بہن ایمن خان اور بھائی سمیت ان کی شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تو صارفین نے ان پر نامناسب کمنٹس کیے۔تصاویر میں منال خان اور ایمن خان کو بچوں کی پیدائش کی وجہ سے زائد وزن میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کے لیے نامناسب کمنٹس کیے، دونوں بہنوں کے ہاں چند ماہ قبل بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں نے پہلے ہی اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ وہ 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی، منال خان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے زائد وزن پر تنقید کی اور لکھا کہ دونون بہنیں بھینس بن چکی ہیں، جس پر نوشین شاہ نے ایسے کمنٹس کرنے والوں کو کرارا جواب دیا، نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں، اداکارہ حال ہی میں بچے کی ماں بنی ہیں، نوشین شاہ نے لکھا کہ خصوصی طور پر خواتین کو تو ایک عورت کی مشکل کو سمجھنا چاہئے، انہیں اندازہ ہونا چاہئے کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون کن مشکلات کا سامنا کرتی ہے، اداکارہ نے لکھا کہ عورت 9 ماہ تک اپنے پیٹ میں بچے کو پالتی ہیں اور اسی دوران ان کی زندگی میں بہت تبدیلیاں اور مشکلات آتی ہیں اور ایسی مشکلات کو صرف وہی سمجھ سکتی ہے، اداکارہ نے لکھا کہ منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں، اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے، اس لیے اس پر تنقید نہ کی جائے، کیوںکہ ایسی منفی تنقید کا خاتون کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

Back to top button