پاک–بھارت جنگ میں 7 نہیں 8 طیارے گرائے گئے ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک–بھارت جنگ کے دوران 7 کے بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنا کہ کچھ اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی کہ پاک–بھارت جھڑپ کے دوران 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے اور ایک فریق کو نقصان پہنچا۔ تاہم، ٹرمپ کے مطابق حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے۔
امریکی صدر نے روایتی انداز میں ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹیرف (ٹیکس پالیسی) کی مدد سے روکا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ مختلف مواقع پر پاک–بھارت کشیدگی کے دوران 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کر چکے ہیں۔
