عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کرنا ہمارا حق ہے کئی عدالتی احکامات بھی موجود ہیں، ہمیں جیل جانے سے روکا جارہا ہے، ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں یہ ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں اختلاف ہوتا ہے دشمنی نہیں ہوتی،سیاست میں ایک دوسرے کو غلط الفاظ سے نہیں پکارا جاتا، ہم خود بھی اپنے اندر بہت ساری چیزوں میں اصلاح چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے کچھ نہیں ہوگا، ملاقاتیں ہوں گی تو حالات میں بہتری آسکتی ہے،جب ہم عمران خان سے ملیں گے تو انہیں باہر کی صورت حال سے صحیح سے آگاہی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہم ایسی پوزیشن پر پہنچ گئے شاید کوئی ڈائیلاگ ہوجاتا، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکلنا چاہیے،حالات کشیدگی کی طرف نہیں جانے چاہیے لیکن یہاں پارلیمنٹ ہے دیگر ادارے ہیں ایک طریقے سے چلنا چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان اور کارکنوں کا دھرنا ختم
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی نظام میں رہ کر کوئی تبدیلی لائیں،ہیجان کی وجہ سے لوگ مایوسی کی طرف جائیں گے۔
