لیگی رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری پامال کرنے پر طلبی کا نوٹس

فیصل آباد میں ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو ووٹ کی رازداری متاثر کرنے پر نوٹس جاری کردیا۔

انتخابی ضابطۂ اخلاق کے مطابق ووٹر کو بیلٹ پیپر پر مہر ووٹنگ شیلڈ کے پیچھے لگا کر ووٹ ڈالنا ہوتا ہے، تاہم عابد شیر علی نے اس اصول کی خلاف ورزی کی۔ ان کی جانب سے سرِعام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی نے انتخابی عملے اور دیگر افراد کی موجودگی میں شیر کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کی، جس پر انہیں آج وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف کی خالی کردہ تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگی امیدوار کامیاب ہوئے۔
قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں اور صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئیں، جب کہ صوبائی سطح پر پیپلز پارٹی صرف ایک نشست جیت سکی۔

Back to top button