چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت نے قومی احتساب قانون 1999 کےتحت عہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی،وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع 6 مارچ 2026 سے موثر ہوگی،توسیع موجودہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کیا تھا،قبل ازیں قانون میں چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی تھی۔
پاکستان کو بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہوجانا چاہیے : شیخ وقاص اکرم
یاد رہےکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو پہلی بار 4 مارچ 2023 کو چیئرمین نیب تعینات کیاگیا تھا۔
