چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے،نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا ۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کردیا جائے گا،چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔
