نوٹیفکیشن واپس، بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل لانے کی اجازت برقرار

چیئرمین ایف بی آر نےایک سےزائد موبائل فون لانےپر پابندی کی تجویز پرعمل درآمد روک دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آر کے چیئرمین نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پرایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پرعمل درآمد روک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ رولز 2006 کےتحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے۔
ایف بی آر کی مسافروں کیلئے ایک فرد ایک موبائل کی حد لاگو کرنے کی تجویز
اس کےعلاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیاء پرپابندی کی تجویزواپس لینےکی ہدایت کردی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کرمشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنےکا کہا ہے۔
گزشتہ روز نوٹیفکیشن میں کیا کہا گیا؟
واضح رہےکہ پیرکو ایف بی آر نےبیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کےتحت بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پرمکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا اوربیرون ملک سے ذاتی استعمال کےلیےایک موبائل فون لانےکی اجازت دی گئی تھی۔
