24 نومبر احتجاج  : علیمہ خان نے عمران خان کا اہم پیغام کارکنوں تک پہنچادیا

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے 24 نومبر کی کال پر کوئی کمپرومائز نہیں اور نہ ہی کال واپس لےرہا ہوں۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سےگفتگو میں کہنا تھاکہ عمران خان نے پھر کہا ہےکہ 24 نومبر کو پاکستانیوں کو اپنی آزادی کےلیے نکلنا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ مجھے ڈیڑھ سال میں جیل میں رکھاہوا ہے اور مجھ پر جائز کیس بھی نہیں بنائے۔24 نومبر کی کال پر کوئی سمجھوتہ ہوگانہ کال واپس لوں گا۔

علیمہ خان نےکہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، جو لوگ اپنی آزادی کےلیے کھڑا ہونا چاہتےہیں ان پر کتنا ظلم کیا جاتاہے وقت آگیا ہے کہ آپ کو سمجھ آجائےکہ یہ ظلم کا نظام ہماری آنے والی نسلوں کےلیے مزید بدتر ہوتا جائے گا۔

عمران خان اور ہمیں بالواسطہ یہ کہا جاتا رہاکہ سیاست چھوڑ دیں۔بات کرنا بند کردیں اور ملک چھوڑ دیں تو ان کے کیسز معاف ہوجائیں گے۔ یہ صرف اس مقصد کےلیے کیا جا رہا تھا کہ وہ آپ کےلیے آواز نہ اٹھا سکیں وہ آپ کےلیے قید میں بیٹھے ہیں۔

علیمہ خان نےکہاکہ عمران خان کہتے ہیں جتنا قید رکھنا ہے رکھ لیں میں اس مافیا کے بنائےگئے نظام کو قبول نہیں کروں گا۔

 8 فروری کو اپ نے ووٹ دے کر ثابت کیا کہ آپ قوم بن کر نکلے اور باشعور قوم ہیں لیکن آپ کا حق اور آزادی چھین لی گئی ہے۔آپ کی ازادی دوبارہ چھینی گئی ہے اس کےلیے اپ کو 24 نومبر کو نکلناہے۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر

انہوں نےکہاکہ عمران خان کا کہنا ہےکہ آزادی صرف میری قربانی سے نہیں آئے گی۔ آزادی تب آئےگی جب آپ اس کےلیے خود کھڑےہوں گے اور اپنا حق مانگیں گے۔

24 تاریخ اہم دن ہو گیا ہے یہ فائنل کال ہے۔ یہ لوگ اپ کو گمراہ کررہے ہیں آپ نے ان کی کسی بات پر نہیں چلنا یہ احتجاج آپ کا آئینی حق ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ کو آپ نے دیکھ لیا اور عامر فاروق کو بھی آپ نے دیکھ لیا۔ عامر جسٹس عامر فاروق آئین کے خلاف نہیں جاسکتا اس کا کام تھاکہ وہ آئین کو تحفظ دیتا۔

عمران خان کا پیغام ہےکہ 24 نومبر کو لوگوں کو پرامن احتجاج میں شریک ہونا ہے۔

Back to top button