24نومبراحتجاج،علی امین گنڈانےارکان میں پیسےتقسیم کردیئے

پاکستان تحریک انصاف کے24نومبر کے احتجاج کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سےممبران اسمبلی میں پیسےتقسیم کیےگئےہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پارٹی ایم پی اےکو 3 لاکھ اورایم این اےکو2لاکھ روپےدیےگئے،بعض ممبران سمبلی نےپیسے لینےسے گریز بھی کیا۔
ذرائع کےمطابق عاطف خان،جنید اکبراور شکیل خان کوپیسےنہیں دیے گئے۔
ذرائع کا کہناہےکہ پارٹی تنظیموں کےعہدیداروں کوبھی2،2لاکھ روپےدیےگئے۔
پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق پیسےسفری اخراجات کی مد میں دیےگئےہیں۔
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نےکہا کہ علی امین سمیت سب احتجاج کے اخراجات کےلیےپیسےخرچ کررہےہیں۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اپنےحلقے میں بھی اعلان کیا ہےجس کو احتجاج کےلیےجوچاہیےمجھےکہے۔
