24 نومبر احتجاج : بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا ۔
24 نومبر احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کےلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔اس حوالے سے بیرسٹر گوہر کی وساطت سے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرمنل کمپلینٹ دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف،وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ اسی طرح آئی جی،ایس ایس پی،ڈی آئی جی و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے بیرسٹر گوہر کے ذریعے دائر کمپلینٹ میں 38 زخمی پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرست بھی منسلک کی ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے 139 لاپتا کارکنوں کی لسٹ بھی ساتھ لگائی گئی ہے۔
آئینی بینچ : 26 ویں آئینی ترمیم کے کیس کی سماعت جنوری میں ہونے کا امکان
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ کرمنل کمپلینٹ منظور کرکے وزیر اعظم سمیت دیگر فریقین کو طلب کیاجائے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 2 وزیر اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی بطور گواہ شامل کیا گیاہے۔کمپلینٹ میں استدعا کی گئی ہےکہ فریقین کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر کے بلایا جائے اور قانون کے مطابق سزادی جائے۔
