24 نومبر احتجاج : خیبرپختونخوا حکومت کا ریسکیو  کی گاڑیاں بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے 24 نومبر کے احتجاج کےلیے اس بار بھی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لےجانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا مینا خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کےلیے ریسکیو کی گاڑیاں پی ٹی آئی قافلوں کےساتھ جائیں گی،ضرورت پڑی تو پرائیویٹ گاڑیاں کرایہ پرلیں گے۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہےجب کہ پارٹی کی طرف سے 26 ویں ترمیم کی واپسی، گرفتار کارکنان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبات کیے گئےہیں۔

ضمانت ملتے ہی عمران خان ایک اور مقدمے گرفتار

دوسری جانب حکومت نے  بھی  پی ٹی آئی کے احتجاج اور ممکنہ دھرنےسے نمٹنے کےلیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

Back to top button