24 نومبر احتجاج : پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کےتمام امور پر نظر رکھنے کےلیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کےلیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنادی۔

پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم کرےگا، یونٹ کےذریعے ہر رکن کےقافلوں میں گاڑیوں اور کارکنان کی تمام تفصیلات اکھٹا کرےگی جب کہ قافلوں کی متعلقہ علاقوں سے اسلام آباد پہنچنے کی تمام ویڈیوز دیکھے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے پنجاب سے قافلوں کےلیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے،پی ٹی آئی نے پنجاب کےرہنماؤں کو فنڈز نہ دینے پر پلان بی بھی مرتب کر لیا۔

پی ٹی آئی نے پنجاب سے فنڈ اکٹھا کرنےکی بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپی ہے،صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کےلیے ویب سائیڈ تشکیل دی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ پنجاب کےہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ،رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہو گی جب کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بھی کےطور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائےگا اور پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائےگی۔

دوسری جانب  تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال پر لاہور میں پولیس نےکریک ڈاؤن شروع کردیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق شاہدرہ، گرین ٹاؤن، ملت پارک،سول لائنز کے علاقوں میں چھاپے مارےگئے،اس دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے،یہ گرفتاریاں 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر نقص امن کےخدشات پر کی جا رہی ہیں۔

خارجی دہشت گردوں کا بنوں میں چیک پوسٹ پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 12 جوان شہید

مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز بھی سامنےآئیں ہیں،ناکہ بندی کر کے بھی فہرستوں کےمطابق متحرک کارکنوں کی شناخت کی گئی، حراست میں لیےجانے والے کارکنوں سے شورٹی بانڈز لے کر رہا بھی کیا گیا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے امن و امان خراب نہ کرنے کے بیان حلفی بھی لیےگئے ہیں۔

Back to top button