26 نومبر آپریشن : وزیر اعظم کے خلاف قانونی کارروائی کےلیے درخواست دائر

پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر آپریشن کرنے کے کیس میں وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست عدالت میں دائر کر دی گئی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج پر تشدد کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی،اس دوران وزیر اعظم سمیت دیگر کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی کرمنل کمپلینٹ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے دائر کی۔
دائر درخواست کی سماعت سیشن جج اعظم خان نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بطور کمپلینٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل خرم کھوسہ نےکہاکہ کمپلینٹ پی ٹی آئی نے دائر کی ہے لسٹ میں نام بیرسٹر گوہر کا آرہا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درستگی کروادے۔
انہوں نےکہاکہ 2 زخمی فوت ہوگئےہیں ان کا نام بھی لسٹ میں شامل کروانا چاہ رہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر تمام دستاویزات بھی جمع کروا دیتے ہیں۔ 25 جنوری کے بعد کی کوئی بھی تاریخ رکھ دیں۔
مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے : بیرسٹر گوہر
بعد ازاں عدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔
