26 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتےہوئے مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، بشریٰ بی بی کو دونوں مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کےلیے پولیس کو حکم دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کے احکامات جاری کر دیے۔
سانحہ جعفر ایکسپریس : اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
خیال رہےکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔