26 نومبر احتجاج کیس : علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 

 

 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کل بروز بدھ گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے غیرحاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتےہوئے کہاکہ علیمہ خان کی غیرحاضری کا کوئی جواز نہیں،نہ انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔

دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان ریاض کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

کوئی کتنا ہی ناپسند ہو صوبے کے مفاد کیلئے کیساتھ بیٹھوں گا، سہیل آفریدی

عدالت نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Check Also
Close
Back to top button