26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے۔
26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے بارہویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت بدھ 18 فروری تک ملتوی کر دی، جبکہ کیس کے دونوں آخری گواہان اور تفتیشی افسران کو بھی عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
