26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف یہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت کی جانب سے جن شخصیات کے وارنٹ جاری ہوئے ان میں عارف علوی، شبلی فراز، اسد قیصر، حماد اظہر، عمر امین گنڈاپور، عاطف خان، عبدالقیوم نیازی، فیصل جاوید اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عمر ایوب، شعیب شاہین، مراد سعید، صاحبزادہ حامد رضا، رؤف حسن، احمد نیازی، اعظم سواتی، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا

یہ وارنٹس تھانہ کراچی کمپنی میں درج دو مقدمات کے سلسلے میں جاری کیے گئے، جن کےلیے متعلقہ تھانے کی پولیس نے عدالت سے باقاعدہ درخواست کی تھی۔

Back to top button