26 نومبر احتجاج کیس : وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت 5 ارکان صوبائی اسمبلی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
26 نومبر احتجاج کیس میں ارکان صوبائی اسمبلی مینا خان، امجد علی،شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کو بھی کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونےکا حکم دیاگیا ، عدالتی اشتہار میں کہاگیا کہ 30 دن تک پیش نہ ہوئےتو قانونی کارروائی کی جائےگی، ملزمان کے اشتہارات آج اخبارات میں شائع کردئیے گئے۔
عمران خان کے بیٹوں کی جنوری میں پاکستان آمد کی تیاری، ویزا کے لیے درخواست
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کےخلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
