26نومبراحتجاج کیس:سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

26نومبراحتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔
انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو شتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔
مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔
تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔
