نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے یادگار اور غیر معمولی قرار

نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی کامیابیوں سے بھرپور رہا، قومی کرکٹ ٹیموں نے مختلف فارمیٹس میں شاندار فتوحات کے ذریعے اپنی برتری ثابت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ نومبر قومی کرکٹ کے لیے یادگار ثابت ہوا ہے اور امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، جبکہ فیصل آباد میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں بھی پروٹیز کو شکست دی گئی۔

9 نومبر کو پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتا، جب کہ راولپنڈی میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو بھی شکست دی۔

اس کے علاوہ دوحا میں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل حاصل کیا، اور گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز جیت کر ماہِ نومبر میں فتوحات کا ایک اور سنگ میل عبور کیا۔

Back to top button