اب میں عامر لیاقت کی بیوی نہیں، کسی سے بھی شادی کر سکتی ہوں

حکومتی جماعت تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ طوبی انور نے اپنے سابق شوہر کا یہ دعویٰ رد کر دیا ہے کہ وہ اب تک ان کے نکاح میں ہیں اور دوسری شادی نہیں کر سکتیں۔ عامر کا کہنا تھا کہ اگر طوبی نے دوسری شادی کی تو یہ زنا اور گناہ کے زمرے میں آئے گا۔دوسری جانب طوبیٰ نے عامر لیاقت کے موقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے بطور پاکستانی شہری اپنے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہر کو طلاق دینے ہوئے ان سے خلع لینے کا فیصلہ کیا اور اب ان کی شادی ختم ہو چکی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ میں علمائے کرام سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لئے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔ طوبیٰ انور نے لکھا کہ کسی شادی شدہ خاتون کی ازدواجی زندگی ٹھیک نہیں چل رہی تو اسلام اس کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے۔

زہریلی اور مکروہ شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ نے کہا کہ یہ طلاق عدالت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق فائنل کی تھی۔ اب عامر لیاقت کی جانب سے میڈیا پر جو بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے، وہ حقائق کی غلط تشریح ہے اور عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

مریم نواز کے رول کیلئے انجکشن سے رنگ گورا کروا لوں گی

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ طوبیٰ انور دوسری شادی نہیں کر سکتیں کیونکہ میں نے انھیں شرعی طور پر طلاق نہیں دی۔ایک انٹرویو میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کئے، نہ عدالت گیا اور نہ ہی اسے طلاق دی، وہ آج بھی میرے عقد میں ہیں، میں شرعی طور پر ان کا شوہر ہوں۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین کے مطابق اگر کوئی خاتون خلع لینا چاہے تو اس کیلئے شوہر کی رضامندی ضروری ہے۔ اس لئے طوبیٰ انور کی خلع شرعی نہیں ہے۔ عامر کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے دوسری شادی کی تو یہ زنا اور گناہ کے زمرے میں آئے گا۔

یاد رہے کہ اس پروگرام میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طوبیٰ اب بھی عامر کیساتھ رہنا چاہیں، اور گھر واپس آ جائیں تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں، میں کھلے دل کیساتھ انھیں خوش آمدید کہوں گی۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ طوبیٰ انور میری بڑی بہن کی طرح ہیں، میں ان کو اپنے پاس رکھوں گی، ان کا خوب خیال کروں گی۔.

Back to top button