اب منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی: عظمیٰ بخاری کی صحافیوں کو تنبیہ

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صحافیوں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں منسٹر والی اکڑ دکھاؤں گی اور کوئی لاڈ نہیں ہوگا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ اب بھائی بیٹے والی بات ختم ہوگئی ہے، مجھے منسٹروں والی اکڑ میں رہناچاہیے، جو مجھے میری اوقات دکھاتےہیں انہیں اپنی اوقات دیکھنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے رپوٹرز سے کہاکہ کل کو آپ کے زمینی خداؤں کو لگے گاکہ میں آپ کو تشدد کی دھمکی دےرہی ہوں، مجھے معاف کردیں میں بہت خاکی انسان ہوں۔

طالبہ مبینہ زیادتی کیس : خصوصی کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش

گفتگو کے دوران ایک صحافی نے عظمیٰ بخاری کو آپا کہہ کر پکارا تو انہوں نےجواب میں کہاکہ آج سے کوئی آپا نہیں ہے، مجھے وزیروں والی اکڑ میں رہنا چاہیےاور میں نے آپ لوگ کو اپنے چھوٹے بھائی اور بیٹے بنایا ہوا تھااب مجھے ویسا کہنےمیں ڈر لگے گا۔‘

صحافی نے وزیر اطلاعات سےپوچھا کہ منسٹروں والی اکڑ کیا ہوتی ہےجس پر عظمیٰ بخاری نےکہا کہ وہی اکڑ جو مجھے سکھائی گئی ہے،میں نے ہمیشہ آپ کو اپنے بچوں اور چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھا، میں آپ لوگوں کےلیے جو کر سکتی ہوں کروں گی لیکن آئندہ آپا والی بات نہیں ہوگی۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ جو صحافی غلط کریں گے ایکشن تو پھر لیا جائےگا، کچھ یوٹیوبرز نے باقاعدہ مریم نوز کا نام بھی استعمال کیا، ہم نےاپنے ملک کے نوجوانوں کو کیا سکھادیا ہے، تحریک فساد والے اس معاملے کو کیوں ہوا دےرہے ہیں، کسی کے پاس ثبوت ہےتو سامنےلائے، ہم آپ کے ساتھ ہیں،ایک وکیل بچی کے مرنے کی بات کررہا ہے،اس کو رہا کردیاگیا ۔

Back to top button