اب سرجری اور کیمو تھراپی کےبغیر کینسر کا علاج ممکن ہوگا : مریم نواز

پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کےلیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
چین کے دورے کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی کمپنی ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے ساتھ کینسر کےجدید طریقہ علاج Hygea اور اس کی مشینری کو پنجاب لانے کےلیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
مشینری آنے سے سرجری اور کیمو تھراپی کےبغیر کینسر کا علاج ممکن ہوسکے گا۔
ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کےصدر ڈاکٹر لوفولیانگ سے ملاقات کےبعد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجی کےحکام نے نواز شریف کینسر اسپتال کےلیے پروفیشنل معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مریم نواز نے بتایا کہ معاہدے کے بعد نواز شریف کینسر اسپتال میں چین کےتعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے آئی فورس ٹیک کے بانی سی ای او اور چینی کمپنی کےچیئرمین زی ہونگ شنگ سےبھی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں فضائی آلودگی کی روک تھام پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب اور چینی کمپنی اے آئی فورس ٹیک کےدرمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیےگئے،چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائےگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شی جی تان اسپتال اور بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا۔
نند بھاوج کی لڑائی سے فتنہ پارٹی گروپ بندی کا شکار ہوگئی : عظمی بخاری
مریم نواز نےکہاکہ لاہور میں اورنج لائن،میٹرو بس پاک چین دوستی کا ثبوت ہے۔ لاہور،ملتان،اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سسٹم کےلیے تعاون ناقابل فراموش ہے،لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک بڑھائیں گے۔
