اب عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں‌ کوئی نہ آئے

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور گالم گلوچ کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب نے لاہور کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے اور ان کے دماغ کا خانہ خالی ہے۔

انھوں‌ نے عوام سے اپیل کی کہ اب عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے، اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹ دینا ہر ممبر کا آئینی حق ہے، اگر کسی ادارے نے عمران خان کے کہنے پر کوئی حرکت کی تو اس ادارے کے خلاف کاروائی کرینگے۔

وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے نوٹسز چیلنج کردیے

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم کو اب پاکستانی عوام نہیں چھوڑے گی، پاکستانی قوم بہت پہلے سے ہی عدم اعتماد کرچکی ہے، بلدیاتی نتائج میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، ان سب چیزوں سے لگتا ہے کہ عوام عدم اعتماد کب کی کر چکی ہے۔

Back to top button