اداکارہ نازش جہانگیر، ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

حال ہی میں دوسری شادی کرنیوالی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی پر اخراجات کی بحث سوشل میڈیا پر پروان چڑھی تو معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ناقدین کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے۔ماہرہ خان نے رواں ماہ کے آغاز میں دو اکتوبر کو شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم خان کریم سے شادی مری کے پرتعیش مقام پر کی تھی، اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان پر شاہانہ طرز کی شادی کرنے پر تنقید کی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔یہ اطلاعات بھی تھیں کہ ماہرہ خان نے شادی کے موقع پر سفید رنگ کا جو عروسی لباس پہنا تھا، اس کی قیمت 35 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان تھی، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی، اب اداکارہ نازش جہانگیر نے ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر ان کی شادی کے اخراجات پر تنقید کرنے والے افراد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ لوگوں کا اداکارہ کے اخراجات سے کوئی تعلق نہیں۔نازش جہانگیر نے ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر لکھا کہ انہوں نے شاہانہ انداز میں شادی کی یا سادگی میں، اس میں دوسرے افراد کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے، اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو اس بات کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی وہ اس بات کی تفتیش کریں کہ انہوں نے شادی پر کتنا خرچ کیا، کیوںکہ بل کی ادائیگی لوگوں نے نہیں کرنی۔انہوں نے کسی کا نام لکھے بغیر سب سے سوال کیا کہ انہیں یہ بات بتائی جائے کہ وہ لوگ دوسرے افراد کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہوتے اور ان سے دوسروں کی خوشیاں کیوں برداشت نہیں ہوتیں؟ نازش جہانگیر نے سوال کیا کہ کیا واقعی دوسروں کی خوشیاں برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے؟اداکارہ کی پوسٹ متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئی، جہاں دیگر صارفین نے بھی نازش جہانگیر کی بات سے اتفاق کیا لیکن ساتھ ہی بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ ماہرہ خان نے پرتعیش مقام پر شادی کی
اکشے کمار کینیڈا کی شہریت لینے پر مجبور کیوں ہوئے؟
تین تقریبات کیں، وہ کوئی معمولی شادی نہیں تھی۔
