توند نکلنے سے دل کے امراض بڑھنےکاخدشہ

پیٹ اور کمر کے گرد چربی میں اضافے یا آسان الفاظ میں توند نکلنے سے صرف شخصیت ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ اس سے دل کو بھی سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی وزن چاہے کم ہو یا زیادہ، مگر پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونے سے دل کی ساخت میں نقصان دہ تبدیلیاں آتی ہیں۔

اس تحقیق میں 46 سے 78 سال کی عمر کے 2244 افراد کو شامل کیا گیا۔

ان افراد کے جسمانی وزن کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ توند کی چربی کا جائزہ بھی لیا۔اس کے بعد ایم آر آئی اسکینز سے ان کی دل کی صحت کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ توند نکلنے سے دل کے مسلز کی موٹائی بڑھ جاتی ہے جبکہ دل کے چیمبرز کا حجم گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ تبدیلیاں مردوں میں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں، خاص طور پر دل کی دائیں شریان میں، جو پھیپھڑوں کو خون پہنچاتی ہے۔

 

Back to top button