مقبوضہ کشمیر:بھارتی قابض فوج نے 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید3 نوجوانوں کو شہیدکر دیا۔

مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارت کی  ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ  جاری ہے۔بھارتی فوج نے  ضلع کشتواڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے  میں تلاشی  اور محاصرے کی آڑ  میں کشمیری نوجوانوں کو  جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔

اطلاعات کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جعلی مقابلے میں شہیدکیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان بے قصور تھے اور انہیں عسکریت پسند قرار دینے کے لیے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

 

Back to top button