OGDCL کے 10فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اوجی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس مجوزہ فیصلے کو آئندہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی فروخت سے متعلق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومروکی زیرصدارت اسٹیک ہولڈرزکا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں او جی کے 7فیصد شیئرز کی فروخت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ شیئرز کی فروخت سے حاصل منافع سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
اجلاس میں کیپیٹل مارکیٹ میں اوجی کی موجودہ شیئر پرائس اوراس کے ڈایسٹمنٹ پر اثرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں او جی کے 10 فیصد تک حصص کی اسٹریٹجک سیل کا جائزہ لیا گیا اوراس مجوزہ فیصلے کو آئندہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے سامنے منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی)کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر نجکاری نے کہاکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن دنیا کے بیشتر ممالک کوقومی اثاثوں کو منافع بخش بنانے کےلئے مشاورت فراہم کرتا ہے۔ ملاقات میں قومی اداروں کی نجکاری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم کے معاشی بحالی کے ایجنڈہ کے مطابق نجکاری کی اہمیت پرمشاورت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button