اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےرواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔
اوگرا کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق سوئی نادرن کیلئےگیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئےگیس کی قیمت میں25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کےمطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔