اوآئی سی اجلاس، پاکستان پریڈ کیلئے سیکیورٹی بڑھانے کا حکم

آئندہ ہفتے ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس اور پاکستان ڈے پریڈ کے حوالے سے سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی احکامات جاری کر دیئے ہیں، آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے جامع اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں اب تک امریکہ اور بھارت سمیت 48 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی تصدیق کی ہے، چینی وزیر خارجہ وینگ یی بھی ان دونوں پروگراموں میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہوں گے، وینگ یی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

اسلام آباد میں ایف سی کی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے انسداد دہشت گرد

ی کی کارروائیوں کو سراہا گیا ہے، جرنیلوں نے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا تاہم حزب اختلاف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے منگل کی رات اعلان کیا کہ مارچ کے شرکا اب 24 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو دارالحکومت میں داخل ہوں گے۔

پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے 2014 میں چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ اسلام آباد ملتوی ہونا او آئی سی تقریب کے منتظمین کے ذہنوں میں ابھی تک تازہ ہے۔

Back to top button