تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے : قطری وزیر توانائی

 

 

 

قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ جیوپولیٹیکل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں قطری وزیر توانائی سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی توانائی سپلائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا تل ابیب پر خیبر شکن میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

قطری وزیر سعد الکعبی نے کہا کہ امریکا اور ایران کی جنگ عالمی معیشت کو گرا سکتی ہے اور عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے،جنگ ختم بھی ہوجائے تو سپلائی نارمل ہونے میں ہفتوں یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

قطر کے وزیر توانائی کے مطابق خلیجی خطے کے توانائی برآمد کرنے والے ممالک بھی ایسی صورت حال میں چند ہفتوں کے اندر اپنی پیداوار بند کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

Back to top button