عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپر جاسکتی ہیں: وفاقی ورزاء

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپر جاسکتی ہیں،حکومت نے رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کو روک دیا تاکہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں اس وقت کشیدگی کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پوری ٹیم کو اکٹھا کرکے کفایت شعاری کی،وزیراعظم کی ٹیم کی مراعات میں کٹوتیاں کی گئیں۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نےکہا کہ کفایت شعاری کے باعث اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے آگے بند باندھا گیا،وزیراعظم نے عید کی خوشیوں کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا،حکومت اور عوام دونوں کو توانائی کی بچت میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

افغان سرحد پر آپریشن کی معطلی عارضی ہے: طلال چوہدری

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے مضبوط نظام قائم کریں گے،حکومت کمزور طبقے کا مضبوط سہارا بنناچاہتی ہے، ہم سب کو مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیاجاتا ہے،ہمیں ہرحال میں تیل کی بچت کو ممکن بنانا ہے،اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل کی قیمت میں 250روپے اضافہ روکا گیا،آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید اوپر جاسکتی ہیں،ہم سب کو مل کر بچت کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

 

Back to top button