توانائی تنصیبات پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوگیا

اسرائیل کی جانب سے ایران کے گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے ردعمل میں ایران کی طرف سے قطر کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 7 فیصد بڑھ کر 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.3 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
