عمر ایوب کی ایک ماہ کیلئے راہداری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی ایک ماہ کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس اشتیاق ابراہیم نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ عمرایوب کےخلاف اسلام آباد تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،  درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہےاس لیے راہداری ضمانت دی جائے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا

 

بعد ازاں عدالت نےعمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

ہائیکورٹ نےعمرایوب کو بھی حکم جاری کیا کہ وہ 21 جنوری تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔

Back to top button