عمر ایوب کی نااہلی سےمتعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ممکنہ نااہلی کے حوالے سے دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن عمر ایوب کے خلاف دائر دو مقدمات کی سماعت 15 جولائی کو کرے گا، جن میں ایک مقدمہ اثاثہ جات میں مبینہ غلط بیانی سے متعلق ہے۔
یہ درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما بابر نواز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر ایوب نے اپنے اثاثوں کے گوشواروں میں تضاد اور حقائق چھپائے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک شہری کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھی ایک ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ہے، جو عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ہے۔
