عمر ایوب کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج، گرفتاری کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی) نے مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان کی دس مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے، راولپنڈی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج کردی۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران ملزم اور اس کا وکیل غیرحاضر تھے، عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور مقدمات میں ضمانت خارج کرتے ہوئے عمر ایوب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کےخلاف راولپنڈی اور اٹک میں 24 اور 26 نومبر 2024 کے پر تشدد احتجاج کے الزام پر مقدمات درج ہیں۔
تحریک کے سلسلے میں پارٹی میں 90 روز کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی : سلمان اکرم راجہ
واضح رہے کہ قبل ازیں اپریل 2025 میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
