عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب مقرر

تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے سامنے آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چودھری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل وزیراعظم عمران خان اور چودھری سرور کے درمیان اختلافات ہوئے۔ چودھری سرور نے ناراض ہوکر وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔ گزشتہ روز وزیراعلی سے گورنر پنجاب کی تبدیلی سے متعلق پوچھا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا چھوٹے موٹے معاملات ہوتے ہیں وہ یہاں ہی ہیں۔

کارکنوں سے احتجاج کی اپیل ، زرتاج گل کا بھی آڈیو پیغام لیک ہوگیا

چودھری محمد سرور کو ہٹانے سے متعلق علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دائیں بائیں جتنے لوگ بیٹھے ہیں وہ سارے میرے دوست ہیں ، گورنر پنجاب کو اس لئے ہٹایا گیا تاکہ ڈپٹی سپیکر اجلاس کی صدارت نہ کر سکیں ۔ گورنر سرور میرے دوست ہیں، ہمارا آپس میں تعلق ہے۔اگر عمران خان نے میرے دوست ہی ہٹانے ہیں تو انہیں آدھی سے زیادہ کابینہ ہٹانا پڑے گی۔

Back to top button