کراچی میں اومیکرون کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد ریکارڈ

کراچی میں مثبت اومیکرون کیسز کی شرح 8.9 فیصد جبکہ لاہور اور پشاور میں یہ شرح 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کراچی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ مخصوص ہسپتالوں میں علاج کروانے والے مریضوں کو علاج کی رقم کے لیے ادائیگی نہیں کرانی، ہسپتال اور حکومت کا مقرر کردہ محکمہ خود معاملات طے کرے گا۔
کرونا سے مزید 630 افراد متاثر، 2 اموات
پاکستان میں کرونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے کیسز ہر جگہ سے آ رہے ہیں، معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین شدہ افراد بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں
