24 نومبر کو وہی اقدامات اٹھائیں گے جو دہشت گردوں کے خلاف اٹھائے جاتے ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ 24 نومبر کو وہی اقدامات اٹھائیں گےجو دہشت گردوں کےخلاف اٹھائے جاتے ہیں ۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہاکہ وہ ریاست کےخلاف جہاد کرنے آرہے ہیں۔ان کے پاس پلان اے بی سی ہے تو ریاست کےپاس پوری اے بی سی ہے۔24 نومبر کو ہم وہی کریں گے دہشت گردوں کےخلاف کرتےہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ہر رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کو فساد برپا کرنے کےلیے 4،4 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔علی امین گنڈا پور اسلام آباد جو ریلی لے کےگئے اس پر 81 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔جو فنڈز کےپی میں عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہیےہیں وہ ان کے احتجاج پر لگ رہےہیں۔یہ کس کےبات کا پیسہ ہے۔ علیمہ خان تیاری کریں ہیروئن بننے کی کوشش نہ کریں۔

عظمی بخاری نےکہا کہ پشاور ہائی کورٹ دہشت گرد ملزمان کو بچانےآجاتی ہے۔ میری عدالتوں سےگزارش ہے کہ قانون کو اتنا ہلکا نہ بنائیں۔اب وقت آگیا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولرائز ہوناچاہیے۔ ایف آئی اے کی کیپسٹی بلڈنگ ہوناچاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نےکہاکہ لاہور ہائی کورٹ نےمیرے کیس کےایک ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ اللہ جانےوہ دن کب آئےگا جب مرکزی ملزمہ گرفتار ہوگی۔ جس ملزم کی ضمانت خارج ہوئی وہ گجرات میں ایک ویلڈر ہے۔ اس شخص نے 3 فیک اکاؤنٹ بنائے تھے جن سے ویڈیو پھیلائی گئی۔ دوران تفتیش ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے فیک ویڈیو لگائی تھی۔ یہ تحریک انصاف کےپروپیگنڈہ سیل کے لوگ ہیں۔

پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی : اسلام آباد ہائی کورٹ

اس سےقبل لاہور ہائی کورٹ میں عظمی بخاری کی فیک وڈیو سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کےمقدمے میں گرفتار ملزم محمد شفیق کی ضمانت خارج کردی۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ایسےلوگ جعلی ویڈیو جاری کر کے خاتون کی عزت خراب کر دیتے ہیں۔

Back to top button