آئی ایم ایف کی شرط ،سندھ کابھی زرعی ٹیکس نافذکرنےکافیصلہ

آئی ایم ایف کی جانب سے رکھی گئی شرط پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے لیے پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔
بجلی ٹیرف کم کرنے کیلئے گردشی قرضے کو سرکاری قرضوں میں بدلنے کا فیصلہ
ذرائع کا بتانا ہے مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کےاجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماؤں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
