پاکستان میں پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی کردی ہے. محکمہ موسمیات نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 2 اپریل 29 شعبان بروز ہفتہ کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اس طرح یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کے امکانات روشن ہیں. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اپریل کو مطلع صاف ہوگا جبکہ کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی یکم رمضان المبارک کی ممکنہ تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے. اماراتی میڈیا کے مطابق سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین اور عرب یونین برائے فلکیات کے رکن ڈاکٹر الابراہیمی الجروان نے اپنے ایک بیان میں یکم اپریل کو سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا اور بتایا تھا کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔
