انڈسٹری میں معاوضے کے لئےبھکاری بنناپڑتاہے،اداکارمحمداحمد

 پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد احمد نےانکشاف کیا کہ انڈسٹری میں معاوضے کی وصولی کیلئے بھکاریوں کی طرح ہاتھ جوڑنےپڑتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمد احمد نے انڈسٹری میں فنکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور اسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ شوبز میں معاہدے کے دوران فنکاروں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر شرط پر عمل کریں گے، اور وہ ایسا کرتے بھی ہیں۔

تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاوضے کی بروقت ادائیگی شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ محمد احمد کے مطابق، "ایک دو پروڈکشن ہاؤسز کو چھوڑ کر شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے وقت پر پیمنٹ کی ہو۔ تین سے چار ماہ تاخیر تو معمول بن چکی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، "پیمنٹ کے لیے ہاتھ جوڑنے پڑتے ہیں، جیسے ہم کوئی فقیر ہوں، انہیں اپنے حالات سنانے پڑتے ہیں، تب جا کر کہیں ایک چیک دیا جاتا ہے، اور ایسا ظاہر کیا جاتا ہے جیسے یہ کوئی احسان ہو۔”

Back to top button