روزانہ ایک مالٹاصحت کیلئےمفید قرار
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ روزانہ ایک مالٹاکھانےسےصحت پرمفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کینو ہو یا کچھ اور، مالٹے کی ہرقسم صحت کیلئےمفید ہوتی ہے۔یہ متعدد غذائی اجزا اور نباتاتی مرکبات سے بھرپور پھل ہے اور تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ صحت کے لیے متعدد طریقوں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔درحقیقت روزانہ صرف ایک مالٹا کھانے سے بھی جسم کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
ایک مالٹے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن سی کی 70 فیصد مقدار مل جاتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم وٹامن ہے۔
یہ وٹامن آئرن کو جذب کرنے کے لیے بھی اہم ہوتا ہے جبکہ جسم کو خون کی شریانوں اور مسلز کی تشکیل کے لیے بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث مالٹے جسم میں ان زہریلے مرکبات کے اجتماع کی روک تھام کرسکتے ہیں جو کینسر کا باعث بنتے ہیں۔