ہر سال فالج سے لگ بھگ ایک کروڑ اموات کا خدشہ

فالج کو اس وقت دنیا میں اموات کی بڑی وجہ تصور کیا جاتا ہے اور 2050 تک اس کے باعث ہر سال لگ بھگ ایک کروڑ ہلاکتیں ہونے کا امکان ہے۔یہ انتباہ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا۔جرنل لانسیٹ نیورولوجی کمیشن میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک فالج سے اموات کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔اس کے نتیجے میں ہر سال 97 لاکھ افراد ہلاک ہوں گے جبکہ 2300 ارب ڈالرز کا سالانہ خرچہ ہوگا۔

اس رپورٹ میں یہ تجزیہ کیا گیا تھا کہ 2020 سے 2050 کے درمیان فالج کے باعث صحت اور معیشت پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔حالیہ سروے رپورٹس، گائیڈلائنز اور دنیا بھر کے ماہرین سے انٹرویوز کے بعد دریافت ہوا کہ گزشتہ 30 برسوں کے دوران فالج کے باعث ہلاکتوں یا معذور ہونے والے افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ فالج سے دنیا بھر میں بہت زیادہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس کے باعث ہر سال لاکھوں اموات ہوتی ہیں جبکہ متعدد افراد معذور ہو جاتے ہیں اور معیشت کو بھی اربوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔

Back to top button